Lastest News

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال

پنجاب کی وزیر اطلاعات ل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس …

Read More »

عمران خان سے ملاقات کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری …

Read More »

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے …

Read More »

قطری ثالثی میں پاکستان اور افغان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان …

Read More »

امریکی پالیسی سے اختلاف، صحافیوں نے پینٹاگون خالی کر دیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی نئی میڈیا پالیسی پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے درجنوں صحافیوں نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اپنے دفاتر خالی کر دیے.اس تاریخی واک آؤٹ کی وجہ نئی میڈیا پالیسی ہے جس کے تحت میڈیا کو حساس مواد شائع نہ کرنے کا حلف …

Read More »

اسرائیلی فورسز نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دیں، فلسطینی حکام

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کر دیں۔ ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ریڈ کراس کے توسط سے لاشیں حوالے کیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی فورسز نے 90 …

Read More »

سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے …

Read More »

افواج پاکستان کو افغان جارحیت پر جواب دینا پڑا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی درخواست …

Read More »

مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن ، پنجاب بھر سے 3400 کارکن گرفتار

مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی۔پولیس کے مطابق مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کی تعداد 3400 تک جا پہنچی ہے۔لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 340 ہوگئی، …

Read More »

قذافی سٹیڈیم واقعہ: پی سی بی کا ڈریسنگ رومز کو مزید محفوظ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ڈریسنگ رومز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق انکلیوژر اور ڈریسنگ رومز کے درمیان حفاظتی باڑ لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے تاکہ میدان میں موجود تماشائی یا …

Read More »