اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے 270 کلو منشیات چوری

Share

بلوچستان کے ضلع دکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات، چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم چور دکی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں رکھی 233 کلو افیون، 37 کلو چرس چرا کر فرار ہوگئے۔چوری ہونے والی منشیات مختلف چھاپوں میں لیویز نے پکڑی تھی اور اس منشیات کے حوالے سے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …