جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو 20 ماہ قید کی سزا

Share

جنوبی کوریا میں ایک عدالت نے سابق خاتون اول کم کیون ہی کو بدعنوانی کے الزامات کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 20 ماہ قید کی سزا سنا دی۔سیؤل کی ضلعی عدالت نے کم کیون ہی کو کاروباری مراعات کے بدلے یونیفکیشن چرچ سے رشوت لینے کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا، یہ فیصلہ سابق صدر یون سوک یول کے خلاف بغاوت کے الزام میں عدالت کے متوقع فیصلے سے تقریباً تین ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ یون سوک یول کو ایک سال قبل مارشل لاء نافذ کرنے کی وجہ سے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا، اس سے قبل آزاد پراسیکیوٹر نے یون سوک یول کے لیے سزائے موت کی استدعا کی تھی۔جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کے خلاف یہ فیصلہ حیران کن قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آزاد پراسیکیوٹر نے ان کے لیے رشوت ستانی، حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر اور سیاسی فنڈنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات میں 15 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔عدالت نے کم کیون ہی کو حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر اور سیاسی فنڈنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سے ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔کم کیون ہی کی دفاعی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے مشکور ہیں اور وہ اس بات پر غور کریں گے کہ آیا اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے یا نہیں۔

Check Also

گل پلازہ میں ریسکیو, سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں

Share گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں روز مکمل ہوگیا۔عمارت کے ملبے …