Lastest News

ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم کا3رکنی انکوائری کمیشن مستردکر دیا

ارشد ششریف کی والدہ کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کی والدہ نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ جسٹس عبدالشکور پراچہ کی سربراہی میں بنائے گئے تین رکنی انکوائری کمیشن کوماننے سے انکار کر دیا ہے ارشد شریف کی والدہ کی …

Read More »

ارشدشریف قتل میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں ،فیصل واوڈا

کراچی سے تحریک انصاف کے سابق رہنما وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے واؤڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، …

Read More »

عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دینی: نوازکی شہبازکوہدایت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کے مطالبات ماننے سے واضح طور پر منع کردیا۔اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2000 بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی …

Read More »

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:فائرنگ کے تبادلےمیں2جوان شہید 4دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلےمیں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے …

Read More »

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان …

Read More »

راولپنڈی میں نویں جماعت کے طالب علم کو اسکول میں قتل کر دیا گیا

راولپنڈی میں نویں جماعت کے طالب علم کو اسکول میں قتل کر دیا گیا۔ 15 سالہ متین کو مبینہ طور پر اس کے کلاس فیلو نے پستول سے نشانہ بنایا۔مقتول متین 28 اکتوبر کو معمول کے مطابق اسکول گیا تو کسے خبر تھی کہ درسگاہ اس کے لئے مقتل بن …

Read More »

منی لانڈرنگ کیس :طلبی کےباوجود غیرحاضری، عمران خان کی گرفتاری کا امکان

منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو. ایف آئی اے میں طلب کیا گیا تھا مگر وہ آج پیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عمران خان کو آج ایف آئی اے نے طلب کر رکھا تھا، ایف آئی اے حکام آج …

Read More »

پاکستان تحریک انصاف سندھ عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر خاطر خواہ عوام کو اسلام آباد لے جانے میں ناکام ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف سندھ عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر خاطر خواہ عوام کو اسلام آباد لے جانے میں ناکام ہو گئی ہے۔چار روز شہر میں مہم چلانے کے باوجود کراچی سے روانہ ہونے والے قافلے میں محدود افراد ہی شریک ہوئے، تنظیمی ڈھانچے میں خامیوں اور رہنماؤں …

Read More »

لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے کیمرا مین پر ایس ایچ او،پولیس اہلکاروں کاشدید تشدد

کامونکی میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے کیمرا مین ایس ایچ او تھانہ کامونکی اور دیگر پولیس اہلکاروں نےبدترین تشدد کیااس افسوسناک واقعہ کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کامونکی میں پیش آنے والے اس واقعہ …

Read More »

کامونکی : عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

عمران خان نے آج کامونکی میں لانگ مارچ کے آغاز سے قبل لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق: ’جب تک ملک کے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک …

Read More »