الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

Share

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی یاددہانی کرادی ، ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 2025-26 کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اورفنڈنگ کی مکمل تفصیلات 29 اگست تک لازمی جمع کرائی جائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کو اپنی آمدن، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثوں اور واجبات کی مکمل تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ پارٹی سربراہ اس بات کی تصدیق بھی کریں گےکہ جماعت نے کسی ممنوعہ ذریعے سے فنڈز حاصل نہیں کیے۔کمیشن نے واضح کیا کہ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈاکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک تمام بینک اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس بھی جمع کرانا لازمی ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فارم ڈی سیکرٹریٹ، صوبائی دفاتر اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فارم میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی اور آڈیٹر کا درست رکنیت سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا ہوگا۔ مالی گوشوارے صرف مجاز پارٹی عہدیدار کے ذریعے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرائے جائیں گے۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …