پٹرول ،ڈیزل سستا کردیا گیا

Share

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 اگست کے لیے ہوں گیخیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔خیال رہے کہ 31 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 66 پیسے کی کمی کردی گئی تھی

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …