ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا: محمد مخبر

Share

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ایک بیان میں سینئر مشیر نے کہا کہ امریکا معاملے کا حساب فوجی توازن سے کرتا ہے جبکہ ایران تاریخ کی منطق سے جواب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو میدانِ جنگ سے باہر اثرات ہوں گے اور مغربی طاقتوں کی جانب سے ڈھائی سو سال میں بنایا گیا گلوبل آرڈر تباہ کر دیا جائے گا۔محمد مخبر نے کہا کہ جب اس نظام کے ستون ٹوٹیں گے تو نہ قیادت کے لیے نہ تو کوئی کمانڈ سینٹر ہوگا اور نہ لوٹ کے لیے کوئی مارکیٹ بچے گی۔

Check Also

ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، محسن رضاعی

Share ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل …