نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share

امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیئے گئے۔ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …