آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Share

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔ یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کرےگا۔امرکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔علاوہ ازیں ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر ممالک کی درخواست پر بات چیت کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے۔ ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو تباہ کن ضرب لگانے سے قبل آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ کا ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

Share امریکی صدر ٹرمپ نے ویک اینڈ پر ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان …