ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ

Share

ایران کی وزارت خارجہ نے خلیجی خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کیلئے اپنی سر زمین یا سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ خطے کی حکومتوں کی قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف حملوں کیلئے اپنی سر زمین اور سہولیات استعمال کرنے سے روکیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا بحری ناکہ بندی جاری رہنا اور ایرانی فوجی اہداف، شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ایران اپنے دفاع کیلئے قانونی حق لازمی استعمال کرے گا۔

Check Also

ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، محسن رضاعی

Share ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل …