Lastest News

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ضمنی انتخابات ژوب، شیرانی، لورلائی میں ہوں گے۔ بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ …

Read More »

پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر …

Read More »

ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام …

Read More »

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ اس موقع پر لاہور ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا …

Read More »

توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج …

Read More »

مائیکل جیکسن کی استعمال شدہ میلی جرابیں لاکھوں میں فروخت

موسیقی کی دنیا کے بےتاج بادشاہ لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی جرابیں 8 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں نیلام ہونے والی جرابیں مائیکل جیکسن نے 1997 میں ورلڈ ٹور کے دوران کنسرٹ میں پہنی تھیں۔ سفید ایتھلیٹک جرابوں پر رائن اسٹونز (چمکدار پتھر) …

Read More »

اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے

اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے۔غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اب بھی جاری ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی …

Read More »

امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔امریکی صدرنے مختلف ممالک پرٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکا نے کینیڈا پرٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کردیا، بھارت پر25فیصد، بنگلہ دیش پر20، ترکیہ اور اسرائیل پر15فیصد ٹیرف …

Read More »

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری …

Read More »

ملک بھر میں سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں سوئی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کیے جا سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن کمپنی نےایل این جی بنیاد پر کنکشن کے لیے تجاویز وفاق کو …

Read More »