امریکی ریپبلکن کا ٹرمپ کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ

Share

امریکی ری پبلکن سینیٹر جان کرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے غیر ملکی کاروباری روابط اور تحائف سے متعلق کانگریس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کو خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ جونیئر کے غیر ملکی شخصیات سے تعلقات سے امریکی صدر کے خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔کرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے تحقیقات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر کو بھی گواہی کے لیے بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی عدالتی کمیٹی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے

Check Also

بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

Share امریکا کے تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر …