شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنےکی درخواست مسترد

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جماعت اسلامی سے مارچ کچھ دن تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی، انہوں نے کہا جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی پر نتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں، وطن واپس پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے عوام کیلئے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، لانگ مارچ میں چند دن وقفے کے بارے میں جماعت سے مشاورت کروں گا۔جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کیخلاف ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملتان میں جلسے سے خطاب میں کہا پٹرول پر بھتہ ٹیکس سے عوام کو نجات دی جائے، پٹرول پر لیوی جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

Check Also

محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

Share وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے …