عباس عراقچی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، ایرانی میڈیا

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔ایرانی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔قبل ازیں امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا نے صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Check Also

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

Share امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار …