بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

Share

امریکا کے تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت جاری کیاگیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول( TV pool ) صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا۔ اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہوگا۔یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی این این کو اس کی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے روکنے کی وجہ سے کیا گیاہے۔مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یک جہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این ، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویز منسوخ کردی گئی ہیںاور انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔صدر ٹرمپ نے ان تینوں اداروں کے صحافیوں پر داخلہ بند کرتے ہوئے کسی خاص نیوز کی نشاندہی نہیں کی تھی۔ ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دی تھی کہ دیگر نیوز اداروں کے صحافیوں پر بھی وائٹ ہاوس کے دروازے بند کیے جاسکتے ہیں۔سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹکیو نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ صدرٹرمپ کے اقدام کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کریں گے۔صدرٹرمپ نے پیر کو بھی اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کیخلاف کارروائی کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس آزاد پریس کیخلاف حملہ آور نہیں، یہ فیک نیوز پر حملہ ہے جو کہ امریکا میں کینسر کی طرح پھیل گیا ہے

Check Also

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

Share امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار …