نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں: میئر نیویارک

Share

امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا معمار‘ قرار دے دیا۔ان کا یہ بیان نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔ظہران ممدانی کے بیان پر اپنے ردِعمل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کروں گا اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کروں گا۔انہوں نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف ہنگاموں پر آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے

Check Also

عباس عراقچی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، ایرانی میڈیا

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیویارک پہنچ گئے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس …