پاکستان سعودی معاہدہ: عرب سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا شرائط ختم

Share

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور اسپیشل پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا کی شرائط ختم کردی ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور اس حوالے سے نیویارک میں معاہدے پر دستخط کیے۔وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ ان کے لیے یہ دستخط باعث مسرت ہیں۔ یہ اہم قدم دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی

Check Also

محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

Share وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے …