Lastest News

آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت کے لئے اتحادی جماعتوں کے اراکین آج اسلام آباد طلب

حکومت نے اہم آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا۔اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونیوالی اہم قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو …

Read More »

گورنر کے پی نے نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد کردی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے صوبے میں نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد کر دی۔فیصل کریم کنڈی نے سمری صوبائی حکومت کو واپس بھجوا دی۔گورنر نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت کوئی وزیراعلیٰ پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کر سکتا۔واضح رہے …

Read More »

دنیا کی دو تہائی فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کرنے والے شخص بارے جانئیے

ایلون مسک زمین کے گرد گردش کرنے والی تمام فعال سیٹلائٹس کے تقریباً دو تہائی کو کنٹرول کرنے والے واحد فرد بن گئے ہیں جنہوں نے رواں ہفتے اسٹار لنک کی 7 ہزارویں سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا۔ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ انٹرنیٹ سیٹلائٹ کانسٹیلیشن کو بناتی اور آپریٹ …

Read More »

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دست یابی پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں حیدرآباد …

Read More »

ملک میں آج سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں آج سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر …

Read More »

لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے …

Read More »

وزیرِ دفاع نے ملٹری کورٹ میں عمران خان کے ٹرائل کا اشارہ دیدیا

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل کا اشارہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ میں پہلے بھی ٹرائل ہوتے رہے ہیں، آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، ملٹری قوانین کے تحت لوگوں کو ٹرائل کیا جاسکتا …

Read More »

معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے اب انہوں نے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔معین علی …

Read More »

سمندری طوفان ‘یاگی’ نے چین میں تباہی مچادی،2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

سمندری طوفان یاگی نے چین میں تباہی مچا دی،طوفانی ہواؤں کے سبب مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک، 92 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سکول بند جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں،145 میل فی گھنٹہ کی …

Read More »

دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس …

Read More »