مریم نواز کا علاج کیلئے کل لندن جانے کا امکان

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کل گلے کے علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز شریف وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …