اسلام آباد میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144نافذ

Share

اسلام آباد میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج سمیت کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Check Also

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج اٹھے

Share راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی، کٹاریاں …