نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں 3 بچوں کی پراسرار اموات کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے7ماہ کے موسیٰ، 4 سال کے نقیب اور 3 سال کی خدیجہ کو گلا دباکر قتل کیا، چوتھے بچے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، اسپتال منتقلی پرجان بچ گئی۔
ڈی پی او نارووال کے مطابق بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی سامنے آئے، پولیس نے ملزمہ، ساس اور مبینہ آشنا کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واردات کے بعد گھریلو ناچاقی کا بہانہ بناکر ملزمہ والدین کے گھر چلی گئی، ملزمہ کے شادی سے قبل آشنا سے تعلقات تھے، قتل اور حقائق چھپانے کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا