سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کا ساتھ چھوڑ کر جانے والے بہت سے لوگ اب مختلف سیاسی جماعتوں کا رخ کریں گے۔
یہ طرز عمل ایک اہم سوال ضرور اٹھاتا ہے کہ کیا ان لوگوں کی سیاست نظریے اور اصولوں پر مبنی تھی یا ذاتی مفادات اور اقتدار کے گرد گھومتی رہی؟
جو لوگ ہر چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں، وہ کسی ایک نظریے، اصول یا مقصد کے وفادار نہیں رہ سکتے۔
ان کے لیے نظریہ اہم نہیں ہوتا بلکہ وہاں اہمیت ہوتی ہے جہاں اقتدار، فائدہ اور مفاد نظر آئے۔
آج یہاں حالات سازگار ہیں تو یہاں کھڑے ہیں، کل کہیں بہتر موقع نظر آئے گا تو وہاں چلے جائیں گے۔ جہاں مفاد دکھائی دیا، وہیں چھلانگ لگا دی۔
یاد رکھیں! نظریاتی لوگ مشکل وقت میں بھی اپنے اصولوں کا دامن نہیں چھوڑتے، جبکہ مفاد پرست لوگ حالات کے ساتھ اپنی وفاداریاں بدلتے رہتے ہیں۔
کیونکہ نظریہ وہ ہوتا ہے جس پر انسان مشکل وقت میں بھی قائم رہے ورنہ اچھے وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے تو بہت مل جاتے ہیں