حافظ آباد میں سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو ملاکنڈ سے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صوابی کے رہائشی زاہد علی اور محمد خان جبکہ جھنگ کا رہائشی ظہیر خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد چوتھا ملزم فرحان علی تاحال فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔