1000004376

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا، نہ کر سکیں گے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ پابندیوں اور معاشی دباؤ کے معاملے میں غلط راستے پر چل پڑے ہیں، حملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جنگ ختم کرنےکا واحد طریقہ احترام کی زبان استعمال کرنا ہے۔ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے مطالبات اور شرائط پر عمل کرے جو اب بھی میز پر موجود ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#War