1000004389

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔

لاہور سے سرکاری ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی طبیعت چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں ناساز ہوگئی تھی اور وہ بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے پر اچانک گر پڑے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق گرنے سے شاہ محمودقریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے.

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan