1000299638

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

پشاور میں قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی مشران کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبے کے عوام 13 سال سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کریں گے، خیبرپختونخوا میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان کا ساتھ دیا، دہشتگردی کے خلاف قبائلی عوام نے بے مثال قربانیاں دیں، ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قبائلی عوام نے گہرے زخم برداشت کیے مگر پاکستان سے وابستگی میں کبھی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن ہوتا تو شاید ایمرجنسی کی ضرورت نہ پڑتی، آج ہم نے بڑے اہم فیصلے کیے ہیں، صوبے میں ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کیے جوزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو جتنی گندم درکار ہے فراہم کریں گے، گندم کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہیے، سیف سٹیز منصوبے مکمل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر جہاں سستی سے کام ہو رہا ہے وہاں کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف وفاق تمام وسائل فراہم کرے گا، پولیس کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 سال کے دوران سکیورٹی آپریشنز اور پولیس کی کارکردگی میں خامیاں سامنے آئیں، چوری اور ڈکیتی کے واقعات پر فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے صوبے میں کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، پینے کے پانی کے منصوبوں میں 100 ارب روپے کا سکینڈل سامنے آیا جبکہ کوہستان سکینڈل میں 37 ارب روپے کا فراڈ ہوا، بے شمار منصوبوں میں بدترین کرپشن کی گئی اور صوبے کے وسائل کو لوٹشہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے وسائل کا ایک ایک پیسہ ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا، صوبے کے وسائل کی مبینہ لوٹ مار پر قابو پایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 40 منتخب ارکان پر مشتمل قبائلی کونسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، قبائلی کونسل کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا جبکہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی امور اور انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔ا گیا۔ائیں گے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan