دہشتگردی کے اس بھیانک ناسور اور تمام نام نہاد فتنوں اور خوارج کا قلع قمع وقت کی سب سے بڑی اور ناگزیر ترین ضرورت ہے۔۔
جن کے تار بیرونی ایجنسیوں سے جڑے ہیں، اور جو اسلام کے مقدس نام کی آڑ میں معصوم انسانیت کا خون بہا رہے ہیں، کیونکہ دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم تو سراسر امن، سلامتی، محبت اور رحمت کا پیغام ہے، جہاں ایک معصوم انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔۔ اور یہ درندے جو افغان طالبان، TTP، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج، ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر، BLA، حوثی، حرکت الانصار، داعش، القاعدہ، انصار الاسلام، الشہاب۔۔ صومالیہ اور افریقی ممالک کی نام نہاد جہادی تنظیموں کی صورت میں دندنا رہے ہیں، یہ سب اسلام دشمن اور انسانیت کش کٹھ پتلی ہیں، جنہیں دنیا کی مکار طاقتیں اور خفیہ ایجنسیاں اپنے ناپاک سیاسی مفادات کیلئے پال رہی ہیں، اور یہ کبھی بھی مسلمان یا انسان کہلانے کے لائق نہیں ہو سکتے۔۔ کیونکہ ان کا شیوہ ہی معصوموں کی لاشیں گرانا اور اسلام کے دامن کو داغدار کرنا ہے۔۔ لہٰذا دہشتگردی اور انتہا پسندی موجودہ دور کے ان تاریک ترین فتنوں میں سے ہیں، جنہوں نے دنیا کے امن و سکون اور بالخصوص اسلامی دنیا کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور آج اس ناسور نے پاکستان سے لیکر افغانستان، کشمیر، بلوچستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک ہر خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔۔ یہ کوئی مذہبی تحریک نہیں ہے یہ ایک باقاعدہ کرائے کے قاتلوں کا ٹولہ ہے، جسے را، موساد اور یو اے ای ایجنسیاں ڈالروں کے عوض پالتی ہیں، اور پھر انہی کے ذریعے دنیا کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں۔۔
افغان طالبان کا چہرہ آج دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، جنہوں نے اپنے ملک کو TTP، داعش اور فتنہ الخوارج کی آماجگاہ بنا دیا ہے، اور جنکی نگرانی میں BLA اور فتنہ الہندوستان پاکستان کے معصوم بچوں، اساتذہ، علماء، وکلاء، صحافیوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔۔
آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے نام پر جو فساد پھیلایا جا رہا ہے وہ بھی اسی بیرونی سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کے سب سے حساس محاذ کو کمزور کرنا ہے۔۔ حوثی، حرکت الانصار، القاعدہ، داعش اور الشہاب جیسی تنظیمیں بھی اسی ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں۔۔ انکا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ جہاد سے کوئی واسطہ ہے۔۔ انکا کام صرف مساجد، بازاروں، سکولوں اور امام بارگاہوں میں معصوموں کا خون بہانا ہے، یہ وہی خوارج ہیں جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ "یہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے نکل جاتا ہے"۔۔
یہی وہ فتنہ ہے جس نے آج افریقہ کے ممالک صومالیہ، نائیجیریا اور مالی تک کو آگ میں جھونک دیا ہے، اور جس کے پیچھے وہی مکار طاقتیں کھڑی ہیں جو دنیا کی دولت اور وسائل کو لوٹنے کیلئے مسلمان کو مسلمان سے لڑوا رہی ہیں۔۔ آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، خلیجی ریاستیں، ایران، ترکیہ اور دنیا کے تمام پرامن ممالک اپنے اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف اور ان کے آقاؤں اسرائیل، انڈیا، یو اے ای کے خلاف ایک متحدہ، فول پروف اور فیصلہ کن محاذ بنائیں، کیونکہ جب تک ان فتنوں کی مالیاتی شہ رگ، انکے سہولت کار اور انکے بیرونی آقا بے نقاب نہیں ہوں گے، تب تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور اس کیلئے پاکستان کے اداروں، عوام اور سیاستدانوں کو ایک ہی صف میں کھڑا ہونا ہو گا۔۔ دہشتگردوں کیلئے کوئی معافی نہیں، کوئی مذاکرات نہیں، کوئی رعایت نہیں، صرف قلع قمع ہے کیونکہ ایک معصوم کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے، اور ایک دہشتگرد کو چھوڑنا پوری انسانیت کو آگ میں جھونکنا ہے۔۔
یہی دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ہے، یہی انسانیت کا تقاضا ہے اور یہی آج کے دور کی ناگزیر ترین ضرورت ہے۔۔۔
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰