وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے 2 دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خارجہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ روس کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔ روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم 3 دسمبر کو ایران جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ روس اور ایران کے انتظامات کیے جا رہے ہیں