نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایات پر ایس ایچ او شاہین اصغر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے چائلڈ پورنگرافی میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے بچوں سے متعلق ویڈیوز سمیت اہم شواہد ملے ہیں، ملزم کا نام نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کی پانچ سائبر ٹِپ لائن رپورٹس میں سامنے آیا تھا۔
ملزم کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد بھی برآمد کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے