1000004791

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی جیل میں ہونے والی ملاقات میں نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی ہے

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام ملک کے مفاد میں ہے۔1000004786

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی اور اپنی بہنوں سمیت تمام خواتین اسیران کی رہائی کے لیے فوری طور پر مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو خواتین کی رہائی اور دیگر تمام اہم سیاسی معاملات پر حکومت یا متعلقہ فریقین سے مذاکرات کرنے کا باضابطہ مینڈیٹ دے دیا ہے، اور پیغام دیا ہے کہ تمام خواتین اسیران کی رہائی پارٹی کی اولین ترجیح ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دو بڑے عہدیداروں نے لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرائے جانے کی بھرپور کوشش کی تھی، تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ ملاقات طے پا گئی اور اندرونی امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔

اس ملاقات کے بعد آج بڑا بریک تھرو بھی ہوا ہے جب حکومت نے عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں جیل سے رہا کر دیا ہے.

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan