پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نےکہا ہےکہ عدالتی ہدایت پر وکلا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو بلاوجہ متنازعہ بنایا گیا، اس معاملے پر تنقید پارٹی اور عمران خان دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
علی ظفر نےکہا کہ سلمان اکرم راجا کی جگہ کسی سیاسی شخصیت کو پارٹی سیکرٹری جنرل کا عہدہ سونپنا وقت کی ضرورت ہے، پارلیمانی پارٹی میں کئی سینئر سیاستدان موجود ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نےصوبوں سےمتعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو سسٹم کولیپس کرنےکا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، تاہم وقت آنے پر پی ٹی آئی نئے صوبوں کی حمایت بھی کرسکتی ہے۔