1000004371

بلوچستان ہائی کورٹ نے سب انسپکٹر عطاء اللّٰہ کی ہلاکت کے کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 2020ء میں سنائے گئے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سابق ایم پی اے کو مقتول کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے سابق ایم پی اے کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime