1000303024

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں دیرینہ دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ایک چچا زاد شامل ہے، فائرنگ جائیداد کے تنازع پر ہوئی، زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime