حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام تعطیل کے باوجود ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
آج 9 نومبر 2026ء کو مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باوجود حکام نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے بتایا کہ صوبے بھر تمام ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز اور خدمت مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں جہاں شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ‘جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ’ (کم عمری کے پرمٹ) جاری کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔کابینہ ڈویژن اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اقبال ڈے کے موقع پر 9 نومبر (پیر) کو ملک بھر اور صوبہ پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روڈ حادثات کی روک تھام، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔