1000306748

افغانستان کے صوبے کنڑ کے شہر اسعد آباد میں ہونے والے دھماکے کے حقائق منظرِ عام پر آ گئے۔ خارجی سمندر استاد کا گھر بارودی سرنگیں تیار کرنے اور خوارج کو دھماکہ خیز مواد کی تربیت دینے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ فتنہ الخوارج سوات کے دہشت گرد، بارودی ماہر اور ٹرینر سمندر استاد کے گھر میں ہوا، خارجی سمندر استاد کا گھر بارودی سرنگیں تیار کرنے اور خوارج کو دھماکہ خیز مواد کی تربیت دینے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، دھماکے کے وقت 20 سے 25 خوارج کو بارودی مواد استعمال کرنے کی کی تربیت دی جا رہی تھی۔ساتھ والے کمروں میں رکھا بارود بھی پھٹ گیا، دھماکے میں 30 خوارج ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے فتنہ الخوارج کے 3 سے 4 جڑے ہوئے گھر اور ساتھ والے سرکاری مڈل اسکول کے 2 کمرے مکمل تباہ ہوئے،سرکاری مڈل اسکول کے 28 سے 30 طلبہ جاں بحق، 3 اساتذہ سمیت 120 سے 130 زخمی ہوئے، طالبان رجیم نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر عام لوگوں کا داخلہ بند کر دیا۔

طالبان رجیم واقعے پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے نورستان کے ایک کان کن ٹھیکیدار کے بارودی گودام کا دھماکہ قرار دے رہی ہے، پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے تیار کیے جا رہے دیسی ساختہ بم افغان بچوں کی جان لے گئے، فتنہ الخوارج آبادی کے بیچ گھروں میں تربیت اور بارودی سرنگیں تیار کر کے افغان شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہا ہے، طالبان رجیم کا واقعے پر پردہ ڈالنا فتنہ الخوارج کی کھلی سرپرستی کا ثبوت ہے، طالبان رجیم کی دہشت گرد نوازی کی قیمت افغان بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#World