1000306749

امریکی شہر لاس اینجلس میں پانچ شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، ایک گھنٹے کے دوران 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور چھت کا ایک پینل گرگیا۔

زلزلے کے بعد ساحلی علاقے میں واقع ایک آئل ریفائنری میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Weather