برطانیہ سے خاتون کو پاکستان لاکر زبردستی شادی کرانے کے مقدمے میں تین افراد کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق خاتون کو 2024 میں برمنگھم سے پاکستان لے جایا گیا تھا، جہاں اس کی مرضی کے خلاف شادی کرائی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ 7 نومبر 2024 کو خاتون کی برمنگھم ایئرپورٹ واپسی پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تینوں ملزمان کو جبری شادی کرانے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا