1000006641

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ۝ فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۝ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ:

"جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے"۔

یہ آیت مبارکہ ملک کے اندر، غداروں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔۔

پاکستان میں ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے، جس کا نہ دین سے واسطہ ہے، نہ وطن سے محبت ہے، نہ شہیدوں کے خون کا احترام ہے۔۔

ان کا صرف ایک مشن ہے... دن رات سوشل میڈیا پر، جلسوں میں، ٹی وی پر، پاک فوج کے خلاف زہر اگلنا۔۔ عوام کے دلوں سے فوج کی محبت نکالنا، اور پاکستانی قوم کو اپنی ہی محافظ فوج سے بدظن کرنا۔۔ شہداء کی تضحیک کرنا۔۔

یہ لوگ جانتے ہیں کہ جب تک پاکستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔۔ اسی لئے یہ دشمن کا ایجنڈا لے کر، اپنے ہی ملک میں، اپنی ہی فوج کے خلاف سازشیں کرواتے ہیں۔۔

ان کو شہید کی ماں کے آنسو نظر نہیں آتے،

ان کو بارڈر پر کھڑے اس سپاہی کی سردی نظر نہیں آتی جو -20 ڈگری میں بھی پاکستان کا جھنڈا تھامے کھڑا ہے۔۔

ان کو صرف کرسی چاہیے، اقتدار چاہیے، ڈالر چاہیے۔۔

لیکن...

ایک آفیسر نے جو بات کہی، اس نے ان سب کی بولتی بند کر دی۔ اس آفیسر نے میڈیا کے سامنے، قوم کے سامنے، اللہ کو گواہ بنا کر کہا:

"اگر مجھے یہاں معدنیات کیلئے بھیجا گیا ہے، اگر مجھے یہاں زمینوں پر قبضے کیلئے بھیجا گیا ہے، اگر مجھے یہاں ذاتی مفاد کے لئے بھیجا گیا ہے، تو اللہ میری آخرت برباد کرے۔ اگر میں نے اس وطن کی مٹی سے غداری کی، اگر میں نے اس قوم کے وسائل کو لوٹنے کیلئے وردی پہنی ہے، تو اللہ مجھے قیامت کے دن رسوا کرے۔ میں یہاں صرف ایک مقصد کیلئے آیا ہوں، اس وطن کی حفاظت کیلئے، اس پرچم کی سربلندی کے لئے، اور اس قوم کی عزت کیلئے۔ اور اگر اس راستے میں مجھے شہادت بھی مل جائے تو وہ میری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔"

یہ ہوتی ہے ایمانداری۔۔ یہ ہوتا ہے جذبہ۔۔ یہ ہوتی ہے وردی کی عزت۔۔

جبکہ ہمارے ملک کی سیاست میں۔۔ اخلاقی، سماجی، معاشرتی برائیوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے شخص کو صادق و امین کے لقب سے نوازا جاتا ہے۔۔

مذہبی لبادہ اوڑھ کر، آمریت سے لیکر ہر سیاسی حکومت میں شامل ہو کر، بلیک میلنگ کے ذریعے اربوں کھربوں کے اثاثہ جات بنانیوالے خود کو عالم دین اور مذہبی و روحانی شخصیات بنا کر عوام کو بیوقوف بناتے رہتے ہیں۔۔

کیا ان میں سے کسی کا بھائی، بیٹا، شوہر، ارض پاک کی خاطر دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوا۔۔ نہیں ہوا، اسی لئے یہ شہداء کی عظمت سے ناواقف ہیں۔۔

اب یہ ایک کھلا چیلنج ہے..

اگر ان میں سے واقعی کوئی ایماندار ہے، واقعی محب وطن ہے، واقعی اس ملک سے سچا ہے، تو وہ بھی آئے، میڈیا کے سامنے آئے، کیمرے کے سامنے آئے، اور اس آفیسر کی طرح اللہ کو گواہ بنا کر یہی الفاظ کہے کہ۔۔

"اگر میں نے آج تک سیاست کو لوٹ مار کیلئے استعمال کیا ہو، اگر میں نے اقتدار کو معدنیات اور کمیشن کیلئے استعمال کیا ہو، اگر میں نے قوم کا پیسہ کھایا ہو، اگر میں نے ذاتی مفادات حاصل کئے ہوں، تو اللہ میری آخرت برباد کرے۔۔"

ہے کسی میں ہمت؟؟ ہے کسی میں اتنا ایمان کہ یہ اللہ کو گواہ بنا کر یہ بات کہہ سکیں۔۔ ورنہ یہ تقریریں، یہ نعرے، یہ دعوے، سب جھوٹ ہیں، سب ڈرامہ ہے۔۔

فوج سے محبت اس لئے نہیں کہ فوج میں کوئی فرشتے ہیں، فوج سے محبت اس لئے ہے کہ جب دشمن سرحد پر حملہ کرتا ہے، تو یہی جوان سینہ تان کر کھڑا ہوتا ہے۔ جب سیلاب آتا ہے، تو یہی جوان عوام کی مدد کو پہنچتا ہے۔ جب دہشتگرد حملہ کرتے ہیں، تو یہی جوان اپنی جان دے کر قوم کو بچاتا ہے۔

اس لیے یاد رکھیں۔۔۔

پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش، دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

متعلقہ ٹیگز:#Articles