امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 کے انتخابات کےلیے ممکنہ صدارتی امیدواروں کے نام بتادیے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، جے ڈی وینس اور مارکو روبیو دونوں انتہائی مقبول ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی میں صدارتی امیدوار بننے کی صلاحیت رکھنے والی کئی شخصیات موجود ہیں، ری پبلکن پارٹی کی جانب سے کچھ غیر متوقع امیدوار بھی سامنے آسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں کملا ہیرس کی مقبولیت دیکھ کر کچھ حیرت ہوئی، ڈیموکریٹ رہنما الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں، ممکن ہے ڈیموکریٹس کی جانب سے کوئی غیر معروف شخصیت صدارتی امیدوار بن جائے۔