2003ء کی فلم ’کوئی مل گیا‘ میں بٹو سردار کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے اداکار انوج پنڈت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ سے شادی کرلی۔ انوج نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جوڑے نے شادی کی تقریبات ہندو اور سکھ دونوں مذاہب کی روایات کے مطابق منعقد کیں۔ ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ صحت اور تندرستی سے متعلق ایک پلیٹ فارم کی بانی ہیں اور فٹنس انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔
35 سالہ انوج پنڈت شرما، جو اب انوج انیل شرما کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے پہلی مرتبہ 2003ء میں بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن کی سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا میں بطور چائلڈ آرٹسٹ توجہ حاصل کی تھی۔
بعد ازاں وہ سلام انڈیا (2007) اور ٹوٹل سیاپا (2014) جیسی فلموں میں بھی نظر آئے۔ اسکے علاوہ ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل پرورش کے دوسرے سیزن (2015 تا 2016)، کامیڈی سیریز عادت سے مجبور (2017 تا 2018) میں بھی کام کیا۔
انوج ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کامن آدمی سے وابستہ ہیں۔ اداکاری اور اسکرپٹ رائٹنگ کے علاوہ انوج میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکے ہیں