1000305525

شکرگڑھ کے علاقے دادی پور میں تین بچوں کے قتل کیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نوید ملک نے کہا کہ ملزمہ نے اپنی والدہ اور بھائی کی موجودگی میں قتل کا اعتراف کیا۔

ڈی پی او شکرگڑھ کے مطابق خاتون نے 23 روز کے دوران اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

ڈی پی او نوید ملک کے مطابق کل بچوں کی قبر کشائی ہوگی اور مزید کارروائی پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگی۔ گرفتار ملزمہ، اس کےدوست اور بچوں کی نانی سے تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Crime