1000305322

میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے الگ میسجنگ ایپ متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

نئی ایپ کا مقصد انسٹاگرام کے چیٹ فیچرز کو مرکزی ایپ سے الگ کرنا ہے، جس کے ذریعےصارفین صرف پیغام رسانی کے لیے مخصوص پلیٹ فارم استعمال کرسکیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انسٹاگرام نے 2013 میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، تاہم اب میٹا اسے فیس بک میسنجرکی طرز پر ایک مستقل ایپ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فی الحال ’ڈائریکٹ‘ ایپ ترکیہ اور تھائی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے،میٹا نے اس سروس کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 13 سال مقرر کی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Technology