بھارتی شہر کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ ملا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر فضائی ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔
واقعے کے بعد طیارے کو ہوائی اڈے کے رن وے سے ایک الگ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کی تلاشی جاری ہے
متعلقہ ٹیگز:#World