1000004557

ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ افزودہ جوہری مواد ایران میں ہی رہے گا اور اسے ملکی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لبنانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی نئے حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے روسی دوستوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ جوہری مواد ایران ہی میں رہے گا اور ہم اسے خود استعمال کریں گے، ایران کو جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی تیاری کے لیے افزودہ جوہری مواد کی ضرورت ہے

محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جدید الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے، جن کی مدد سے امریکی ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر کے انہیں زمین پر گرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئے حملے کی صورت میں ایران امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، جن میں دور دراز علاقوں میں واقع فوجی اڈے بھی شامل ہوں گے۔

ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، خصوصاً لبنان میں جاری لڑائی کا اختتام ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے

متعلقہ ٹیگز:#War