کراچی کے علاقے یوسی 8 کلری شاہ بیگ لین ٹی ایم سی کے وائس چیئرمین کی نشست کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوت 5 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار سمیر بلوچ ایک ہزار 615 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے امیدوار جبران نے 651 ووٹ اور آزاد امیدوار محمد ندیم تاجک 20 ووٹ حاصل کر سکے۔ یوسی 8 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 7 ہزار 545 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 ہزار 416 ووٹ درست قرار پائے جب کہ 129 مسترد ہوئے۔یوسی 8 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 900 تھی اور ضمنی بلدیاتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 13.998 فیصد رہا۔یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست کے لیے 28 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتیجہ جاری کیا گیا ہے۔