فرانس میں سال 2027 کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں تیز ہوگئیں اور بائیں بازو کی جماعت نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
صدارتی امیدوار ژاں لوک میلانشوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فرانس کی معاشی پالیسیوں میں بڑی اور انقلابی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دیا ہے۔اس وقت فرانس میں مہنگائی، شہریوں کی قوتِ خرید اور ریٹائرمنٹ کی عمر جیسے مسائل انتخابی مہم کا اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔ژاں لوک میلانشوں کے انتخابی منشور کے اہم نکات میں اجرت میں کم از کم ماہانہ اضافہ 1700 کرنے کا اعلان، مہنگائی پر کنٹرول، ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی اور انتہائی طبقے پر ٹیکسز کی شرح میں اضافہ شامل ہے۔ اسی طرح منشور میں نیٹو کی مشترکہ فوجی کمان سے فرانس کو بتدریج الگ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے