1000302925

وفاقی حکومت نے ’وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون‘ اسکیم میں نوجوانوں کیلیے قرضوں کی حد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسکیم کے تحت قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر 2.5 کروڑ روپے کر دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قرض کیلیے کم از کم عمر کی حد 21 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے کی ہدایت کی، اسکیم کے تحت ذاتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، رواں سال قرضوں کیلیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون میں خواتین کیلیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں، ان کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے مواقع فراہم کیے جائیں، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر کیے جائیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan