امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا کر انہیں ملکی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا کہہ دیا۔
کل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جے ڈی وینس ایران کے سیکورٹی چیف محسن رضائی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبر کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینس کو کہا ہے کہ وہ اپنی ’’مکمل اور کلی توجہ‘‘ امریکی شہروں میں مبینہ ’’بدعنوانی اور جرائم‘‘ پر مرکوز کریں۔
کل آنے والی خبر میں اس بات کا ذکر تھا کہ وینس اور محسن رضائی کے درمیان بالمشافہ ملاقات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کے لیے دوحا کو ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
اس سے پہلے ٹرمپ کے اس بیان پر کہ ’’امریکا کو ایران سے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں‘‘۔ تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر اوپر جانا شروع ہوگئی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا اب آبنائے ہرمز پر پوری طرح قابض ہے۔