1000305164

کراچی میں قائد آباد موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون مبینہ طور پر لوٹ لیے گئے۔

متاثر تاجر منیر خان کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کو صدر عبداللّٰہ ہارون روڈ سے موبائل فون لیکر نکلا تھا، چار مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لئے۔

متاثری تاجر نے دعویٰ کیا کہ چھینے گئے موبائل فون 70 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے تھے۔

متاثرہ تاجر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بن چکے ہیں، تاہم گزشتہ وارداتوں میں بھی کوئی ریکوری نہیں ہوسکی

متعلقہ ٹیگز:#Crime