چین کے مقامی ساختہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے سولر ڈرون نے پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
چائنا اکیڈمی آف ایرو اسپیس کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون کی لمبائی 3.2 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ 8 میٹر ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی صلاحیت 30 گھنٹے ہے۔
یہ ڈرون کم لاگت پر طویل دورانیے اور بڑے علاقے میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سولر ڈرون کو طویل فاصلے کی پائپ لائنوں کے معائنے، آبی ذخائر کی بڑی تنصیبات کی نگرانی، زمین کی پیمائش اور قدرتی وسائل کے سروے، آفت زدہ علاقوں کے فوری معائنے اور بڑے علاقوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا